
اہم خبریں
ن لیگی راہنما خواجہ آصف کے بیٹے کی سیالکوٹ نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائی 4 منزلہ دفاتر مسمار۔
سیالکوٹ (ٹی این آئی نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سابق وزیر خارجہ کے بیٹے اسد خواجہ کی سیالکوٹ میں نجی ہاوسنگ سوسائٹی پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کے دوران 4 منزلہ دفاتر کو گرا دیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے الزام ہے کے سوسائٹی میں پارک کی جگہ پر دفاتر قائم کر لئے گئے تھے جبکہ ہاوسنگ سوسائٹی کے مالکان ن لیگی راہنماؤں توحید اختر اور خواجہ آصف کے بیٹے اسد خواجہ کا الزام کے موجودہ حکومت کی طرف سے انتقامی کاروائی کی گئی ہے یاد رہے ضلعی انتظامیہ نے دوران آپریشن مذکورہ سو سائٹی میں پولیس بھاری نفری کے ساتھ گھیراو کر رکھا تھا۔