
اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھاکہ نہ شفافیت نہ اصلاحات ، اوپن بیلٹ کا پورا پیکج فرینڈز آف عمران خان کو این آر او دینے اور زبردستی سینیٹ میں لانےکیلئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپنے مفادات کے تحت اپنی پالیسیاں بدل لیتے ہیں، عمران خان کا ایک دوست نااہل ہونے والا ہے ، جھوٹ اور بہتان کی وجہ سے حکومت نہیں چل رہی۔
احسن اقبال کا کہنا تھاکہ حکومت لوگوں کو دھوکا دے رہی ہے، عمران خان کی جماعت میں بغاوت ہے، عمران نیازی کو خطرہ ہے، ان کی اپنی جماعت انہیں ووٹ نہیں دینا چاہتی، حکومت سینیٹ میں شفافیت کے نام پردھوکا دے رہی ہے۔
سینیٹر پرویز رشید کا کہناہے کہ ارکان کی خریدفروخت روکنا مقصود تو عین انتخاب کے وقت ترقیاتی اسکیموں کےنام پراربوں روپےکا اجراء کیوں کیا جارہا ہے؟