اہم خبریںپاکستان

ضمنی الیکشن این اے 75ڈسکہ انتخابی مہم میں حصہ لینے کی راہ ہموار،وزیراعظم کے معاون عثمان ڈار مستعفی۔

C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے عہدہ چھوڑ دیا۔

 کابینہ ڈویژن نے معاون خصوصی عثمان ڈار کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ عثمان ڈار کو  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عثمان ڈار این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے اور سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے بعد معاون خصوصی کا دوبارہ عہدہ سنبھالیں گے۔

خیال رہے کہ عثمان ڈار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان تھے جبکہ سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتخاب 19 فروری کو ہوگا۔

ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی سیدہ نوشین افتخار اور تحریک انصاف کے علی اسجد کے درمیان مقابلہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button