
اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال مالی سال ترسیلات زر 24 فیصد زائد ہیں۔
0
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صنعتی شعبے سے مسلسل ترقی کی اچھی خبر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ صنعتی شعبے میں نمو کا رجحان برقرار ہے، دسمبر 2019 کے مقابلے میں دسمبر 2020 کےدوران 11.4 فیصد نمو کے ساتھ لارج اسکیل مینو فیکچرنگ میں ایک مرتبہ پھر ہمیں دو ہندسی نمو میسر آئی، جولائی سے دسمبر تک کی مجموعی نمو اب 8 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔
عمران خان نے ترسیلات زر سے متعلق بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال مالی سال ترسیلات زر24 فیصد زائد ہیں، ترسیلات زر 8 ماہ سے مسلسل 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔