اہم خبریںجرم وسزا

ضمنی الیکشن این اے 75ڈسکہ، (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد کے گارڈ کی انتخابی مہم کے دوران ہوائی فائرنگ ۔

C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ میں قومی اسبملی کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد کے گارڈ کی انتخابی مہم کے دوران ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

علی اسجد ملہی حلقہ این اے 75حانصہ ججہ میں کارنر میٹینگ میں خطاب کیلئے پہنچے تو لوگ نعرے لگاتے ہوئے گاڑی کے آگے آگئے۔

اس پر علی اسجد ملہی کے گارڈ نے گاڑی سے باہر آکر ہوائی فائرنگ شروع کردی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کے دوران گارڈ کے ارد گرد چھوٹے بچے بھی موجود تھے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button