
اہم خبریں
حلقہ PP-51گوجرانوالہ میں جلسے کے انعقاد پر الیکشن کمیشن کا سخت نوٹس۔
C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman
لاہور:حلقہ PP-51گوجرانوالہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمیشن نے 6ممبرز قومی و صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حلقہ PP-51 گوجرانوالہ، ضمنی انتخاب کی امیدوار مسز طلعت محمود کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں وزیر آباد میں جلسہ منعقد کیا جو کہ الیکشن کمیشن کی جاری کر دی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن کارروائی کرتے ہوئے 6قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران کو الیکشن کمیشن کے سامنے جوابدہی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔ان ممبران میں عادل بخش چٹھہ، خرم دستگیر خان، ڈاکٹر نثار احمد چیمہ، مریم اورنگزیب، حناء پرویز بٹ اور مرزا محمد جاوید شامل ہیں۔