
اہم خبریں
مریم نواز نے این اے 75 پر الیکشن کمیشن کے بیان کو حکومت کے خلاف چارج شیٹ قراردے دیا.
C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے این اے 75 پر الیکشن کمیشن کے بیان کو حکومت کے خلاف بڑی چارج شیٹ قراردے دیا۔
پریس کانفرنس میں مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ایکشن لینے پر خوشگوار حیرت ہوئی، الیکشن کمیشن بھی چیخ پڑا ہے کہ دھاندلی ہورہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تاریخی شکست، بدنامی اور رسوائی پر مبارک باد دیتی ہوں، عمران خان آپ تاریخی دھاندلی کرکے بھی بُری طرح ناکام ہوئے ہیں، چاروں صوبوں کے عوام نے آپ کو مسترد کردیا ہے ۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ووٹ چوری اور دو افراد کی ہلاکت کی ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔