اہم خبریںجرم وسزا

اینٹی کرپشن کو قانوں سازی کرکے مظبوط اور ذیادہ خود مختار ادارہ بنانے پر اتفاق.ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب

C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز)ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب و سیکرٹری اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میڈم ارم بخاری نے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز آفس کا دورہ کیا اور محکمانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے ان کا استقبال کیا اور محکمانہ امور پر بریفینگ دی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو محکمانہ کارکردگی اور مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن نے ارم بخاری کو میگا کرپشن ، چھوٹی کرپشن ، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور کمرشل دوکانوں کے رینٹ پر بریفنگ دی ۔ انکوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن افرادی قوت کی کمی کے باوجود اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اینٹی کرپشن میں پانچ سو سے زائد خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لئے تعاون درکار ہے۔ پنجاب میں 58 ہزار سے زائد کمرشل دوکانیں موجود ہیں۔ کمرشل دوکانوں سے صرف تین ارب روپے سالانہ اکٹھا ہوتا ہے۔ حکومت کی کمرشل دوکانوں سے 10 ارب روپے اکٹھا کرنے کا تخمینہ ہے۔

اس موقع پر ارم بخاری کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کو مذید خود مختار کرنے کے لئے ہر کوشش بروۓ کار لائیں گے۔ اینٹی کرپشن میں قانون سازی کرکے ذیادہ مظبوط ادارہ بنائیں گے۔گورنمنٹ ہر قسم کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیس پر عمل پیرا ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے دفتر کی بھرپور سپورٹ رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button