جرم وسزا

لاھور کی بڑی دشمن داری ختم, بٹ برادری اور میو برادی کی صلح ھو گئی۔

ایڈیٹر انچیف ارشد محمود گھمن

لاہور(ٹی این آئی ) شہر لاھور کی بڑی دشمن داری ختم, بٹ برادری اور میو برادی کی صلح ھو گئی, دیرینہ دشمنی ختم کروانے پر اہل علاقہ کا نون لیگی رہنما چوھدری ظفر نت سے اظہار تشکر, علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی, صلح کی تقریب چوھدری ظفر نت کے ڈیرے نت پنڈ میں منعقد کی گئی. تفصیلات کے مطابق رواں سال دیرینہ دشمنی کے خاتمے کے حوالے سے ابتہائی اھم رہا ھے گذشتہ روز نون لیگی رہنما چوھدری ظفر نت شہر لاہور کی مشہور دشمن داری ختم کروا دی چوھدری ظفر نت کے ڈیرے پر ھونے والی صلح میں نون لیگی ایم پی اے سہیل شوکت بٹ, چئیرمین شفقت بٹ اور فرمان اکرم بٹ سمیت, نون لیگی ایم پی اے ملک غلام حبیب اعوان اور دہنما نون لیگ ملک علیم اعوان سمیت دیگر افراد نے شرکت کی صلح کی تقریب میں میو برادری سے تعلق رکھنے والے چوھدری حسن میو, چوھدری ابراھیم میو اور چوھدری الیاس میو سمیت میو برادری کے دیگر افراد نے شرکت کی. اس موقع پر چوھدری ظفر نت نے دونوں فریقین میں صلح کروائی اور آئندہ علاقے میں پیار محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کا قرآن پر عہد لیا. صلح کی اس تقریب میں دونوں فریقین کے درجنوں افراد سمیت نت گاوں کے اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اہل علاقہ نے دیرینہ دشمنی ختم کروانے پر لیگی رہنما چوھدری ظفر نت کو شکریہ ادا کیا اور اس صلح کو علاقے کے لیے خوش آئند قرار دیا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ھوئے چوھدری ظفر نت کا کہنا تھا کہ بے شک دو مسلمان بھائیوں کی صلح کروانا اللہ اور رسول ص کی خوشنودی ھے انھوں نے کہا کہ علاقہ کی ترقی اور امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے دونوں فریقین کی صلح ابتہائی اھم ھے جس پر اہل علاقہ سمیت دونوں فریقین کے خاندانوں نے سکھ کا سانس لیا ھے. چوھدری ظفر نت نے کہا کہ اس صلح کی وجہ سے اہل علاقہ اور دونوں فریقین کے عزیز و اقارب اور دوست احباب کے مرجھائے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ھیں جن کو دیکھ کر میں پروردگار کا شکر ادا کرتا ھوں اور پرامید ہوں کہ اب علاقے میں بھائی چارے کی فضا قائم ھو گی اور دشمن داری ہمیشہ کے لیے ختم ھو جائے گی. اس موقع پر اہل علاقہ نے قتل و غارت ختم کروانے اور علاقے میں امن کی فضا قائم کروانے پر چوھدری ظفر نت اور چوھدری اعجاز نت کا تہہ دل سے شکر ادا کیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button