اہم خبریںپاکستان

چیئرمین سینٹ انتخاب کے بعد وزیراعظم کا ملک میں مڈٹرم انتخاب کرانے کا فیصلہ۔ذرائع کا دعوی

By Editor Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ملک میں ہونے والے سینٹ الیکشن میں حکومتی اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اپوزیشن جماعتوں سے مبینہ ووٹوں کی خریدو فروخت سے ما یوسی کا سامنا کرنا پڑا اور یوسف رضا گیلانی کی بطور سینٹر کامیابی پر بھی بہت غم وغصہ پایا گیا یہاں تک کے 17حکومتی اراکین قومی اسمبلی کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کو ملکی سطح پر بہت نقصان ہواہے ۔ذرائع وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے پارٹی اراکین اور اتحادی جماعتوں کے نمائیدوں کےساتھ ساتھ ملکی اداروں کے نخرے بھی اٹھانا پڑھے تھے جس کی وجہ سے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اب تمام فوکس 12 مارچ کو ہونے والے چیرمین سینٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی  کی کامیابی پر لگا رکھا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر حکومتی امیدوار کو شکست ہوتی ہے تو وہ ملک میں نئے پاکستان کی تکمیل کے لئےمڈٹرم انتخابات کا راستہ اپناتے ہوے براہ راست قوم سے خطاب میں 2 تہائی کی اکثریت حاصل کرنے کے کا مطالبہ کریں گے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے برسراقتدار میں عوام کی توقعات پر پورا نہ اترنے کی وجہ پارلیمنٹ میں اکثریت نہ ہونے پر نا کامی کا اعتراف بھی کر سکتے ہیں  اور اتحادی جماعتوں کے علاوہ پارٹی کے اندر کرپٹ لوگوں کی نشاندہی کر کے قوم کے اٹھنے والے اعتماد کو بحال کر کے نئی نوید کے ساتھ مڈٹرم انتخابات کا راستہ اپنانے کے لئےعوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی کی شکست کے بعد بھی مڈٹرم انتخابات کا راستہ اپنا سکتے ہیں۔کیونکہ دوسری طرف پی ڈی ایم نے بھی بھی 26 مارچ لانگ مارچ اور دھرنے کا اعلان کر چکی ہے ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان بجٹ کے بعد بلدیاتی الیکشن کروانے کے بعد بھی مڈٹرم انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں جبکہ ترجمان وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مطابق حکومت اپنی آیئنی مدت پوری کرے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button