اہم خبریںجرم وسزاشہر شہر سے

SNGPLسیالکوٹ انجینئر حارث اور عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے ماہانہ کروڑوں کی گیس چوری کا انکشاف۔

By Editor arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی) سوئی نادرن گیس پائپ لائن سیالکوٹ کے انجینئر حارث اور عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے CNGپٹرول پمپس گیس چوری  کرنے کا انکشاف ہوا ہے اس ضمن میں گیس پریشر پورا کرنے کے لئے انجینئر حارث اپنے عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے گھریلو گیس استعمال کرنے والے علاقوں کی گیس بند کر دیتے ہیں جس کے ذریعے CNG پٹرول پمپ مالکان سے کئے گئے معاہدہ پر گیس پریشر پورا کیا جاتا ہے ذرائع نے مزیانکشاف کیا ہے کہ یہ سلسلہ انجینئر حارث کی تعیناتی کے وقت سے شروع ہے جس کی وجہ سے مذکورہ آفیسر  اپنے طمع نفسانی کی خاطر قومی خزانہ کوسالانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہا ہے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ آفیسر اس وقت اربوں روپے کے بےنامی اثاثوں کا مالک ہے اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچا کر عملہ کی مبینہ  ملی بھگت سے ماہانہ اپنے منظور نظر پٹرول پمپ مالکان سے منتھلی کی مد میں 1کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کر رہے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جن مالکان سے منتھلی وصول کرتے ہیں وہاں پر دو نمبر کمرشل میٹر لگا کر 50 فی صد ریڈنگ کے حساب سے منتھلی وصول کی جاتی ہے۔یاد رہے کہ مذکورہ آفیسر نے ضلع سیالکوٹ کے اہم مقامات سمبڑیال،ساہووالہ،اگوکی، ڈسکہ،پسرور،اور سٹی سیالکوٹ کے علاقوں میں CNG پمپ مالکان کا پریشر پورا کرنے کے لئے ان علاقوں گھریلو صارفین کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے 10 سے 12 گھنٹے  گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔ضلع سیالکوٹ گھریلو صارفین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ایسے کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو ان کے نئے پاکستان کے ویژن پر بدنام داغ ہیں۔علاوہ ازیں نیب چئیرمین ڈی جی ایف آئی اے اور ایم ڈی سوئی ناردرن گیس  سے بھی ان کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔تاہم اس حوالے سے اپنے موقف میں حارث انجینئر کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان کا گیس پریشر پورا کرنے کے لئے اعلی احکام کی طرف سے زبانی احکامات ملتے ہیں اور گھریلو صارفین کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول بھی اوپر سے آتا ہے۔کرپشن اور ناجائز اثاثوں کے حوالے سے جواب نہ دے سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button