
چیئرمین سینٹ انتخاب:حکومتی امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین اور مرزا محمد افریدی ڈپٹی چیئرمین منتخب ہو گئے۔
ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن
اسلام آباد (ٹی این آئی)چیئرمین سینٹ انتخابات میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ لےکر کامیاب جبکہ پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی 42 ووٹ لے کر ناکام قرار دے دیئے گئے اس ضمن میں 8 ووٹ یوسف رضا گیلانی کے مسترد کر دیئے گئے۔جبکہ ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں حکومتی امیدوار ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی نے 54 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی اور پی ڈی ایم کے غفور حیدری نے44 ووٹ حاصل کئیے ۔ تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلہ تھا سینٹ ایوان بالا میں پی ڈی ایم کے ووٹوں کی تعداد 51 اور حکومت کے 47 ووٹ شامل تھے۔ جماعت اسلامی کا ایک سینٹر تھا جس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا اور ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار لندن میں نیب کیسز سے بھا گے ہوے ہیں جو ووٹ نہیں ڈال سکے۔ایوان بالا میں ٹوٹل ووٹوں کی تعداد 100 ہے دوسری طرف پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کے مسترد کئے گئے 7 ووٹ کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔