
موجودہ حکومت چور چکاری کا نعرہ بند کرکے گزرے ہوے 3 سالوں کا قوم کو حساب دے۔رانا شمیم
By Editor arshad Mahmood Ghumman
لاہور (ٹی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے گلگت بلتستان رانا شمیم احمد خاں ایم این اے نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث آج 22 کروڑ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی خبررساں ادارے ٹی این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور کے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو جان کر بوجھ کر لیٹ کی گیا تاکہ وہ اس کا کریڈٹ حاصل کر سکیں مگر عوام اس سے آگاہ ہے ہمارے دور حکومت میں ملکی معیشت کی سمت بہتری کی طرف جا رہی تھی مگر موجودہ حکومت کی ناقص تجربہ کا ری کی وجہ سے اس کا خمیازہ آج 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے ۔رانا شمیم احمد نے مزید کہا کہ حکومت سیاسی انتقام لینے لینے کی بجائے 22 کروڑ عوام پر پرھنے والے بوجھ بے روزگاری، مہنگائی اور کرونا جیسی بیماری کی خطرناک تیسری لہر کی بابت عوام کو فری میڈیسن اور ویکسین کو یقینی بنانا چاہیے۔انہوں نے کہا حکومت اب چور چکاری کے نعرے سے باہر نکل کر ملکی مسائل کی طرف توجہ دے بہت ہو گیا اب اس لیکچر کو ختم کر کے اپنے گزرے ہوے 3 سالوں کا حساب دے ۔انہوں نے حلقہ این اے 75ڈسکہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہا کہ یہاں پر پہلے بھی جیت ن لیگ کے امیدوار کو ہوئی تھی دوبارہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیت کر سابق وزیراعظم نوازشریف کو سر پرائز دیں گے۔