شہر شہر سے

23مارچ 1940؁ء کو منٹو پارک لاہور یعنی مینار پاکستان میں ایک تاریخی قرارداد پاس ہوئی جو قیام پاکستا ن کی بنیاد بن گئی۔عظیم نوری

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

سمبڑیال (ٹی این آئی) سینئررہنما پی ٹی آئی چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ پاکستان کھپے وزیراعظم عمران خان جیئے اورقوم خوشحال ہو 23مارچ مملکت خداداد کی تاریخ کا سنہرا دن ہے کیونکہ آج کے دن حقیقت میں پاکستان کی بنیاد رکھی گئی تھی اسی دن کی بدولت آج ہم ایک آزاد خودمختار ملک میں مکمل آزادی سے جی رہے ہیں قوموں کی زندگی وتاریخ میں ایسے دن ہمیشہ سنگ میل کی حیثیت سے یاد رکھے جاتے ہیں ایسا ہی ایک دن جنوبی ایشیاکے خطے پر بھی آیا جب 23مارچ 1940؁ء کو منٹو پارک لاہور یعنی مینار پاکستان میں ایک تاریخی قرارداد پاس ہوئی جو قیام پاکستا ن کی بنیاد بن گئی ہمیں پاکستان اوربانیان پاکستان ،افوا ج پاکستان اوراپنے لیڈ ر قوم کے کپتان قائد کے ملک کے وزیراعظم عمران خان پرفخر ہے اورپاکستان ہم سب کا ہے یہ ہماری آن شان اورپہچا ن ہے اس کی حفاظت اسے کلین اینڈ گرین رکھنا ہم سب کا فرض اورذمہ داری ہے

ان خیالا ت کااظہارانہوںنے ڈاکٹر طیب رضا جنجوعہ ،حاجی غلام عباس ملک ، بائو ظہیر ڈھلو، یونس مغل سمیت عنصر بٹ ودیگر کے ہمراہ سمبڑیال و ڈھلم بلگن میں جوہڑوں ،نالوں اورفلیتھ ڈپو پوائنٹس کی صفائی مہم کے سلسلے میں کام کی رفتارکاجائزہ لیتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں حرام کمایا نہ کھایا ہے سیاست میں اپنا مقصد صرف اورصرف اہل حلقہ کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ان کا معیار زندگی بلند کرنا اورعلاقے کی ترقی ہے سیاست میں جو نام کمایا ہے اورجو لوگوں سے عزت ملی ہے یہ سب خدا کا کرم ہے اوراپنی خدمت ،دیانت ،صداقت ،امانت ،شرافت اورنیک نیتی سمیت ایک ویژن کی سیاست کی بدولت ہے میں نے ہمیشہ ذاتی وسیاسی مفادات کی بجائے عوام اورعلاقے کی بہتری کا سوچا ،عظیم نوری نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہادر لیڈر انشاء اللہ جلد کورونا کو شکست دے کر عوام میں موجود ہوں گے عمران خان سیاسی نابالغوں کے سیاسی پٹاخوں ،پھلجھڑیوں سے خوفزدہ نہ ہوئے ہیں اورنہ ہوں گے وزیراعظم عمران خان اورپی ٹی آئی حکومت پانچ سال پورے کرے گی بلاول نے جو بم ہماری حکومت پر چلانا تھا وہ پی ڈی ایم پر چلا دیا پوری قوم پاکستان کی ترقی ،شہدائے وطن کے بلندی درجات اوروزیراعظم عمران خان کی صحت یابی کے لیے دعاگو سمیت افوا ج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button