اہم خبریں

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے قرضوں کی حد میں 100 فیصد اضافہ کر دیا۔

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

لاہور (ٹی این آئی، )وزیراعظم پاکستان  نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے قرضوں کی حد میں 100 فیصد اضافہ کر دیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے گھروں کی تعمیر کے لیے قرض کی حد 50 لاکھ سے بڑھا کر  ایک کروڑ روپے کر دی ہے، 5 اور  10 مرلے کے گھر، فلیٹس یا پلاٹ پر گھر کی تعمیر کے لیے قرض کی شرح بڑھائی گئی۔

 

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ اس پروگرام کی نگرانی وزیراعظم عمران خان خود کر رہے ہیں، خوابوں کی تعبیر شروع گھروں کی تقسیم شروع، اب کرایا نہیں، نہایت کم قسط دے کر آپ گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ یہ ایک انقلابی اقدام ہے، اب ہو گا آپ کا اپنا گھر، قرضوں کے حصول اور معلومات کے لیے بینکوں سے رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button