پاکستانشہر شہر سے

SNGPL تیل اورگیس پیداکرنیوالے اضلاع کرک،کوہاٹ اورہنگومیں 9ارب روپے کی لاگت سے گیس نیٹ ورک کی توسیع

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

لاہور (ٹی این آئی)سوئی ناردرن گیس پائپ لائن خیبرپختونخوانے سینئرجنرل منیجرارباب ثاقب کی موجودگی میں ضلع کرک میں سوئی گیس میٹرلگانے کاآغازکردیا۔ سینئر جنرل منیجرSNGPLارباب ثاقب نے ضلع کرک میں کشمیری بانڈہ،چوکارہ کودورہ کیااورمیٹرنصب کرنے کے مہم کامعائنہ کیا۔اس موقع پرگیس کنکشن اورمیٹرانسٹالیشن پرمقامی کمیونٹی اورضلع کرک کے سیاسی نمائندوں نے سوئی گیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے سینئرجنرل منیجرارباب ثاقب کوخراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ کرک کے عوام گیس میٹرلگانے پرراضی ہیں۔
سوئی گیس کے سینئرجنرل منیجرارباب ثاقب نے صوبائی حکومت، مقامی لوگوں،ضلعی انتظامیہ اورسیاسی نمائندوں کے بھرپورن تعاون کوسراہتے ہوئے کہاکہ میٹرائزیشن مہم برق رفتاری سے جاری رہیگا،سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کی بورڈ آف ڈائریکٹرز،انتظامیہ اورسیکرٹری پٹرولیم ڈویژن نے مقامی لوگوں کی محرومیوں کوختم اورسوئی گیس خسارے کوکم کرنے کیلئے وفاقی حکومت،صوبائی حکومت،مقامی سیاسی نمائندوں اورمقامی لوگوں کے تعاون سے میٹرائزیشن منصوبے کی بروقت تکمیل کویقینی بنانے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔
ارباب ثاقب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ SNGPL تیل اورگیس پیداکرنیوالے اضلاع کرک،کوہاٹ اورہنگومیں 9ارب روپے کی لاگت سے گیس نیٹ ورک کی توسیع اوربحالی پربرق رفتاری سے عمل پیراہے،1.944ملین روپے کی لاگت سے منصوبے کے فیزون پرکام جاری ہے جس میں 694.6ملین روپے صوبائی حکومت نے فراہم کئیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ منصوبے کے فیزون کے تحت مذکورہ اضلاع میں اب تک325کلومیٹرگیس نیٹ ورک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button