پاکستانجرم وسزا

اینٹی کرپشن نے رشوت خور انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

لاہور(ٹی این آئی ) اینٹی کرپشن نے رشوت خور تجاوزات انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں ملزم کو رشوت لیتے اور اینٹی کرپشن ٹیم کا چھاپہ دیکھا جا سکتا ہے۔ملزم پر پرچہ درج ، گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن ملتان کا انسپکٹر قمر عباس کو ٹریپ ریڈ کر کے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے دس ہزار روپے رشوت وصول کی۔اینٹی کرپشن ٹیم نے موقع پر ملزم سے پانچ پانچ ہزار والے نشان زدہ دو نوٹ برآمد کر لئے۔ملزم قمر عباس میونسپل کمیٹی خوشاب میں تجاوزات انسپکٹر ہے۔ ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عاطف شوکت نے گرفتار کیا۔اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے سرکاری دفاتر میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button