
اہم خبریںشہر شہر سے
ضمنی الیکشن این اے 75سیالکوٹ 4:ن لیگ کوجیت کا سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا۔
ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن
سیالکوٹ (ٹی این آئی )الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کا سرکاری نتیجہ جاری کر دیا۔
مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے خود ریٹرننگ افسر کے دفتر جاکر سرکاری نتیجہ وصول کیا، پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی نتیجہ وصول کرنے نا پہنچے۔
سرکاری نتیجے کے مطابق نوشین افتخار ایک لاکھ 10 ہزار 76 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی 93 ہزار 433 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
تحریک لبیک پاکستان کے حاجی خلیل سندھو 8 ہزار 268 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔