پاکستانجرم وسزا

اینٹی کرپشن کی بااثر قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی, پاکپتن سے زرعی اراضی واگزار کرا لی گئی۔

ایڈیٹر: انچیف ارشد محمود گھمن

لاہور (ٹی این آئی) اینٹی کرپشن کی بااثر قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیوں میں تیزی آگئی۔ پاکپتن کے علاقے موضع علی شاہ اور مری ہیبت میں گرینڈ آپریشن کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات پر پاکپتن کے دو مختلف علاقوں سے بااثر قبضہ مافیا سے پچپن کنال زرعی اراضی واگزار کرالی گئی۔ واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت ستیانوے لاکھ چھبیس ہزار روپے ہے۔اینٹی کرپشن کی سربراہی میں پولیس ،محکمہ مال اور محکمہ آبپاشی نے قبضہ مافیا کے خلاف مشترکہ کاروائی کی۔ قابضین نے سرکاری زمین پر جانوروں کا چارہ اور گندم کاشت کر رکھی تھی۔واگزار شدہ زمین محکمہ مال کے سپرد کردی ۔

اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ محکمہ مال کو تاوان کی وصولی کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ سرکاری املاک کی حفاظت متعلقہ محکمہ کی اولین ذمہ داری ہے۔پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button