پاکستانجرم وسزا

لاہور اور سرگودھا کے قبضہ مافیا اینٹی کرپشن کے نشانے پر کروڑوں کی اراضی واگزار کروا لی ۔

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

لاہور (ٹی این آئی )اینٹی کرپشن ، پولیس اور محکمہ مال قبضہ مافیا کے خلاف ڈٹ گئے۔ لاہور ریجن بی کی شیخوپورہ کے چکنمبر 19/RB میں بااثر قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی شیخوپورہ سے سات ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرالی۔واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ہے۔ شیخوپورہ سے واگزار کرائی گئی زمین مقامی لمبردار کے سپرد کردی گئی۔ سرکل آفیسر شیخوپورہ ناصر چٹھہ کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ آپریشن کیا گیا۔

جبکہ دوسری کاروائی میں سرگودھا کے گاؤں چکنمبر 108 این بی سے سو کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی ۔ واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے۔ سرکل آفیسر سرگودھا تصور بوسال کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن کیا۔ واگزار شُدہ اراضی محکمہ مال کے حوالے کردی گئی۔
اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ تاوان کی وصولی کے لئے محکمہ مال کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button