
وزیراعظم عمران خان اپنے نظریے اورایجنڈے کے عین مطابق ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے مشن پر چل رہے ہیں۔اسلم گھمن
ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن
سیالکوٹ (ٹی این آئی )مرکزی رہنما پی ٹی آئی بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن وائس چیرمین اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف خالص سیاسی پس منظر کی امین جماعت ہے جبکہ عمران خان کے سوا ملک میں کوئی نظریاتی اورانقلابی لیڈر نہیں اورنہ ہی کسی نے کپتان کے علاوہ جدوجہد سے وزیراعظم پاکستان کا مقام حاصل کیا ہے آج پی ٹی آئی پورے وفاق کی علامت جماعت اورگلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر کی بھی سب سے بڑی سیاسی وعوامی پارٹی بن گئی ہے پارٹی کو اقتدار اورمقبولیت ومقام کا پوراکریڈٹ وزیراعظم عمران خان کی بے مثال جدوجہد کردار ویژن سوچ اورنظریے کو جاتاہے ان خیالات کااظہارانہوںنے پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پریس سیکرٹری ڈاکٹر طیب رضا جنجوعہ کی جانب سے جاری کردہ اپنے بیان میں کیا ہے پی ٹی آئی رہنماکا کہناتھا کہ ہمارے لیڈر اورملک کے وزیراعظم عمران خان اپنے نظریے اورایجنڈے کے عین مطابق ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے مشن پر چل رہے ہیں اورساتھ ساتھ مافیاز کے سدباب کے لیے ملکی مستقبل کی جنگ لڑرہے ہیں فلاحی ریاست کے قیام کے لیے بھی وزیراعظم عمران خان نے وہ کام اوراقدامات اٹھائے ہیں جن کی مثال ماضی میں نہ ملے گی ہیلتھ کارڈ ، پناہ گاہیں ، کوئی بھوکا نہ سوئے ، کامیاب جوان پروگرام ،کلین اینڈ گرین پاکستان ،کورونا ریلیف فنڈ ،بزرگ گزارہ الائونس ودیگر کام ومنصوبے تبدیلی نئے پاکستان اورفلاحی ریاست کے قیام کی منزل کی جانب اٹھائے گئے ہیں جس پر ہم پی ٹی آئی اوروزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،عظیم نوری ودیگر نے مزید کہا کہ ہیلتھ کارڈ جو اسی سال پورے پنجاب کے ہر گھر میں آئے گا جس سے پورا سسٹم ہی بدل جائے گا انقلابی قدم ہے ہی مگر اب کسان کارڈ کا اجراء کر کے وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کے بھی دل جیت لیے ہیں یہی تو ہے نیا پاکستان تبدیلی اورفلاحی مملکت پی ٹی آئی زندہ باد۔