انٹرنیشنلاہم خبریں

امریکی صدر کی اماراتی ہم منصب سےگفتگو، ایرانی حملوں اور خطےکی صورتحال پر تبادلہ خیال

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب امارات پر حملے خودمختاری اور عالمی قوانین کے خلاف ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور  امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔دونوں رہنماؤں نے ایران کے حملوں اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور اماراتی صدر نے عرب امارات میں شہریوں اور اہم تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب امارات پر حملے خودمختاری اور عالمی قوانین کے خلاف ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور خطے کے امن و استحکام کے لیے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button