اہم خبریں

حکومت نے عید الفطر کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا ۔

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

اسلام آباد (ٹی این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق عید الفطر پر سرکاری چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔

این سی او سی نےگائیڈلائنز بھی جاری کر دی ہیں جس کے مطابق 8 تا 16 مئی ‘گھر رہو محفوظ رہو’ کی حکمت عملی پر عمل درآمدکیاجائے گا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ زیادہ چھٹیوں کا مقصد عیدکے دوران ملکی سطح پر نقل و حمل کو محدودکرنا ہے۔

این سی او سی کے مطابق یوم علی،شب قدر،اعتکاف اور جمعتہ الوداع  کے لیے گائیڈ لائنزپر عمل درآمد یکم مئی سے ہوگا۔

این سی او سی کے مطابق چاند رات کو مہندی، جیولری  اورکپڑوں کے اسٹالز  پرپابندی ہو گی، تفریحی مقامات،ان کے اردگرد موجود ہوٹل،  پبلک پارکس اور شاپنگ مالز  بھی  8 سے 16 مئی تک بند رہیں گے۔

عید کی چھٹیوں کے دوران بین الصوبائی،انٹر اور انٹرا سٹی پبلک ٹراپنسپورٹ پر پابندی ہوگی جب کہ  نجی گاڑیوں، رکشوں اور ٹیکسیوں کو 50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button