اہم خبریں

جہانگیر ترین گروپ کے ایم این اے راجہ ریاض نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کومشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے متعلق خطر ناک بات کر دی۔

Editor arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے رہنما راجا ریاض  نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر پر سازشیں کرنے کا الزام عائد کر دیا نجی نیوز چینل سے  گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت نےجہانگیر ترین گروپ کے ایم پی ایز کے خلاف کارروائیاں کیں جس پر ایم پی ایز نے کہاکہ ہمیں گروپ کا اعلان کرناچاہیے۔

راجا ریاض نے بتایا کہ سعید اکبر نوانی پنجاب اسمبلی میں جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے تاہم وفاق میں ہمیں پارلیمانی لیڈرکی ضرورت نہیں۔

راجا ریاض کے مطابق وزیراعظم نے میٹنگ میں کہاتھاوفاق یا صوبائی حکومت سے کسی قسم کی ناانصانی نہیں ہوگی ،  یہ بھی کہا گروپ بنانا کوئی ایسی بات نہیں آپ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں لیکن ہمارے خلاف پنجاب حکومت نے انتقامی کارروائی شروع کی ہے۔

راجا ریاض کا کہنا تھاکہ عمران خان سازشی لوگوں سے بچیں، یہ غلط فہمیاں پیداکررہے ہیں، ہمارے دوست شہزاداکبرپتانہیں کہاں سے کیوں اور کیسےآئے؟ یہ سب وہ کررہے ہیں، ہر چیز شہزاد اکبر کررہے اورہر چیز میں ان کا نتیجہ صفر بٹا صفر ہے۔

جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے رہنما کا کہنا تھاکہ شہزاد اکبرجوکررہےچاہے وہ ن لیگ، ق لیگ یا پی ٹی آئی کیخلاف وہ سازش ضرورکرتےہیں، شہزاداکبرکواگر کچھ کرناہےایساکریں کہ کم ازکم اگلابندہ پکڑاجائےکچھ برآمدتوہو، شہزاد اکبر کی آج تک کی کارکردگی صفربٹا صفر بٹاصفرہے، انہوں نے جتنے کیس بنائے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں چاہے ن لیگ یاق لیگ کیخلاف ہوں۔

ان کا کہنا مزید کہنا تھاکہ عمران خان نہ سازشی اورنہ انتقامی کارروائی کرنے والے ہیں، کچھ لوگوں نے عمران خان کے اردگردجال بن لیایہ مختلف لوگوں کونشانہ بنارہے، ن لیگ والے بھی کہتےہیں رنگ روڈ کا سارا کیس شہزاد اکبر نےلکھا ہے، جہانگیر ترین پرایف آئی آرز اسلام آباد سے بناکربھیجی گئیں، کوئی شخص آج شہزاداکبر سےمحفوظ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button