اہم خبریںجرم وسزا

ایگزیکٹیو انجنیئرخاتون سمیت ایس ڈی او ادریس نے مبینہ طور پر قومی خزانہ کے کروڑوں روپے خورد برد کر لئے اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں۔

Editor arshad Mahmood Ghumman o

لاہور (ٹی این آئی )محکمہ سی اینڈ ڈبلیو:ایگزیکٹیو انجنیئر اور ایس ڈی او ادریس احمد ایم اینڈ آر بلڈنگ ڈویژن لاہور 2 کا قومی خزانہ کو 11 کروڑ 55 لاکھ روپےکاچونا کالجز،سکولز اور سرکاری بلڈنگز کی مینٹنس کی مد میں بوگس ادائیگیاں کر کے کروڑوں روپے خورد برد کرنے کے الزامات میں ڈی جی  اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے شہری کی درخواست پر ڈائریکٹر ریجن لاہور سے تحقیقات کرنے اور ذمہ دران افسران کے خلاف فوری کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

شہری نےتحریری درخواست میں الزام عائد کی ہے کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں چیف انجینئر بلڈنگ ایم اینڈ آر کی مبینہ ملی بھگت سے ایگزیکٹیو انجنیئر خاتون کی مبینہ ملی بھگت سے ایم اینڈ آر بلڈنگ ڈویژن لاہور 2 میں ایس ڈی او ادریس احمد کے پاس 2 سب ڈویژنز کے چارج ہیں۔

 

جنہوں نے اکاؤنٹنٹ عملہ اور ہیڈ کلرک اور ٹھیکداروں سے مبینہ طور پر ملی بھگت کے ساتھ کے بوگس ادائیگیوں کے ساتھ جعلی کوٹیشیز پر قومی خزانہ سے تقریبا جولائی 2020 سے لے کر 30 جون 2021 تک ملنے والے کروڑوں روپے کےفنڈز خورد لئے ہی۔

 

یہ فنڈز حکومت پنجاب نے سکولز ،کالجز اور سرکاری بلڈنگز کی منٹینس تعمیر مرمت وغیرہ جن میں لائٹس،فینز،بجلی و الیکٹرانک کا سامان شامل ہیں کے لئے جاری کئے تھے جن کو مبینہ طور پر سابق ایگزیکٹیو انجنیئر غلام عباس سابق ایس ڈی او فرخ اور موجودہ ایگزیکٹیو انجنیئر خاتون ایس ڈی او  سب ڈویژن کے چارج رکھنے والے ادریس احمد،سب انجینئر عدنان اور  ماتحت عملہ اور من پسند ٹھیکداروں کی مبینہ ملی بھگت سے بوگس ادائیگیاں کر کے طمع نفسانی کی خاطر قومی خزانہ کو بھاری نقصان پہنچایا ہے یاد رہے کہ مذکورہ افسران پر الزام ہے.

 

مذکورہ افسران  نے اپنے عزیزوں اقارب کے نام پر جعلی فرمیں بنا رکھی جن کے ذریعے بوگس کوٹیشیز کے ذریعے سالانہ قومی خزانہ کے کروڑوں روپے خورد برد کر لئے جاتے ہیں۔درخواست میں مذکورہ افسران کے بے نامی آثا ثوں اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے خلاف بھی کارروائی کی درخواست کی ہے۔تا ہم اس حوالے سے مذکورہ افسران موقف دینے سے انکاری ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button