اہم خبریںشہر شہر سے

حلقہ این اے 76سمبڑیال کی عوام کی خوش قسمتی ہے کہ ان کوبے داغ ماضی رانا شمیم جیسا عظیم لیڈر ملا،جس کی وجہ سے ان کے سیاسی حریفوں کی نیندے حرام ہو چکی ہیں۔عمر عبداللہ

By Editor arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ (ٹی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی راہنما عمر عبداللہ گھمن امیدوار تحصیل ناظم سمبڑیال نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 76سمبڑیال سیالکوٹ کی عوام کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو رانا شمیم احمد خاں ایم این اے جیسا عظیم لیڈر ملا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی خبررساں ادارے ٹی این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عمر عبداللہ گھمن نے کہا رانا شمیم احمد خاں ایم این اے اور ان کے بیٹے رانا عبدالستار ایم پی اے نے حلقہ کی بے لوث خدمت کر اپنے نام نہاد سیاسی حریفوں صحیح معنوں میں سیاست کا راستہ  دکھایا ہے جو آج ان کی وجہ سے خود ساختہ منصوبوں کی تختیاں لگا کر حلقہ کے لوگوں کو ان کی کارکردگی کی ضمانت دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ رانا شمیم احمد ایک عظیم  شخصیت کا نام ہے جو ہر آنے والے جنرل الیکشن میں اپنی کار کردگی کی بنیادوں پر گھربیٹھ کر مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروانے کی ہیٹرک کر چکے ہیں عمر عبداللہ نے کہا رانا شمیم کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ آج ان کے مخالفین بھی ان پر کرپشن کا الزام عائد نہیں کر سکتے۔بلکہ ان کے سیاسی طرز عمل سے بری طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔ عمر عبداللہ گھمن نے مزید کہا کہ ان کے مخالفین کو ان کی سیاسی زندگی سے سبق سیکھنا چاہیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button