انٹرنیشنلاہم خبریں

ایران کا قانونی اور فیصلہ کن جواب دشمن کو اس کے احمقانہ اقدام پر پشیمان کر دے گا۔ ایرانی صدر

Editor Arshad Mahmood Ghumman

ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران کا قانونی اور فیصلہ کن جواب دشمن کو اس کے احمقانہ اقدام پر پشیمان کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج ایرانی عوام کو پہلے سے کہیں زیادہ باہمی اعتماد اور اتحاد کی ضرورت ہے اور  یہی جذبہ ہمیں اس مجرمانہ حملے کا سخت جواب دینے کے قابل بنائے گا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ گزشتہ شب  صہیونی حکومت نے تہران اور ملک کے دیگر شہروں پر ایک وحشیانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں بےگناہ بچوں اور خواتین، متعدد عام شہریوں، فوجی کمانڈروں اور جوہری سائنس دانوں کی شہادت ہوئی۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ یہ حملہ اس سچائی کی گواہی ہے جسے ایران برسوں سے دہرا رہا ہے کہ صہیونی حکومت کا وجود ہی ظلم و بربریت سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس جارحیت اور بزدلانہ حملے پر ہم نہ خاموش بیٹھیں گے اور نہ نظر انداز کریں گے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ عالمی اور علاقائی امن کے لیے سنجیدہ مذاکرات اور اعتماد سازی پر زور دیا ہے لیکن اب وقت ہے کہ ایران اپنی خودمختاری کے دفاع میں مضبوط عملی اقدام کرے۔

انہوں نے ایرانی عوام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھیں، دشمن کی طرف سے پھیلائی گئی افواہوں اور نفسیاتی جنگ کا شکار نہ ہوں، حکومتی اداروں پر بھروسہ رکھیں اور ایک باشعور اور متحد قوم کی طرح ان سخت حالات سے گزرنے کی تیاری کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button