پاکستانصحت و تعلیم

اگر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت خراب ہے تو پھر وہ گھرپر کیا کر رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد

اسلام آباد (ٹی این آئی) صوبہ پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت خراب ہے تو پھر وہ گھرپر کیا کر رہے ہیں وہ چھ ماہ تک ہسپتال میں اپنا چیک اپ بھی نہ کراسکے
نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف مریم نواز کو بھی لندن لیجانے کے لئے ضد کرتے رہے ان کی طبی رپورٹس وہی ہیں جیسی پہلے آتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم جب برطانیہ گئے اس وقت کورونا سے متعلق پابندی نہ تھی، ہسپتالوں میں لوگ معمول کے مطابق علاج معالجہ کرارہے تھے، برطانوی وزیر اعظم نے بھی اپنے ملک میں معمولات زندگی پر کوئی پابندی نہیں لگائی تھی پھر شدید بیماری کا اظہار کرکے ملک سے باہر گئے پھرکیا وجہ ہے کہ وہ علاج کے لئے ہسپتال داخل نہیں ہوئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button