اہم خبریں

حکومت پنجاب کے سرکاری اداروں کے کرپٹ افسران اینٹی کرپشن کے ریڈار پر، گرفتاری کا عمل شروع

Editor Arshad mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی)ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کی ہدایات پر پنجاب بھر میں کرپٹ سرکاری افسران کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی کردی گئی ۔ اینٹی کرپشن کی چھاپہ مار ٹیموں کی مختلف شہروں میں کاروائیاں کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ مال سیالکوٹ سے رشوت خور گرداور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔گرداور حبیب سرور این ٹی او برانچ سیالکوٹ میں تعینات تھا۔ ملزم حبیب سرور گرداور کو دس ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ٹریپ ریڈ کر کے گرفتار کیا گیا۔ رشوت خور گرداور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری کاروائی میں اوکاڑہ کے علاقہ بنگلہ گوگیرہ سے پٹواری ظفراللہ گرفتار کیا گیا۔ پٹواری ظفراللہ رشوت کے نشان زدہ پانچ ہزار روپے برآمد کر لئے گئے ۔ جبکہ جھنگ سے محکمہ آبپاشی کا ضلعدار لیاقت علی رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔ رشوت خور ضلعدار سے نشان زدہ پچاس ہزار برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزم کو مجسٹریٹ کی موجودگی میں اینٹی کرپشن جھنگ کی چھاپہ مار ٹیم نے گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن جھنگ میں مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کرپٹ سرکاری افسران کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button