اہم خبریںجرم وسزا

نیب نے پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلٰی پنجاب طاہر خورشید سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

By editor Arshad mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی )نیب نے پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلٰی پنجاب طاہر خورشید کوآمدن سے زائد  اثاثوں کی تفصیلات کے لئے 8 جولائی کو لاہور ٹھو کر نیاز بیگ کمپلیکس طلب کر نے کا نوٹس جاری کر دیا،نوٹس کے مطابق نیب نے طاہر خورشید جو فیصل آباد کا رہائشی ہے اور آجکل ڈی ایچ اے لاہور رہائش پذیر ہے پر کمپلینٹ کی طرف سے ناجائز اثاثوں، اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور ٹرانسفر پوسٹنگ کے الزامات ہیں ،ذرائع کے مطابق طاہر خورشید نے بطور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور چئیرمین (سی ایم آئی ٹی)اور بطور پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلٰی پنجاب اختیارات سے تجاوز کرنے اور نا جائز طور اہم عہدوں پر بھاری رشوت طلب کر کے ٹرانسفر پوسٹنگ کر نے کے سنگین قسم کے الزامات  ہیں ذرائع نے مزید بتایا مذکورہ پرنسپل سیکرٹری نے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے بزنس مین اور مسلم لیگ ق کے صوبائی نائب صدر محمد سلیم بریار کے سمدی بھی ہیں اور ان کی ایک ہاوسنگ کالونی میں مبینہ طورپر ڈائریکٹر بھی ہیں۔

علاوہ ازیں مبینہ طور پر اربوں روپے کے آمدن سے زائدناجائز اثاثہ جات بھی بنا رکھے ہیں ذرائع کا مزید کہنا ہے طاہر خورشید نے بطور سیکرٹری سی اینڈڈبلیو نے سابق  چیف انجینئر ایم اینڈ آر ہائی وے ندیم الدین کے ساتھ مبینہ طور پر سڑکوں کی منٹینس اور سپیشل ریپرنگ کا نام پرطمع نفسانی کی خاطر ٹھیکداروں سے بھاری کمیشن وصول کر کےاربوں روپے کی بو گس ادائیگیاں کرنے کے بھی الزامات ہیں،پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید نے بطور چئیرمین( سی ایم آئی ٹی)بھی قومی خزانہ کے مبینہ طور پر اربوں روپے لوٹنے والے درجنوں کرپٹ مافیا کے خلاف چلنے والی انکوائریاں بھی مبینہ طور پر طمع نفسانی کی خاطر ختم کیں ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب نے مبینہ طورپر اس میں مزیدآدھی درجن سے زائد کرپٹ افسران کی تفصیلات طلب کر رکھیں ہیں جن کو 8 جولائی کے بعد دوسرے نوٹس میں طلب کیا جاسکتا ہے،نیب نے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید سے ایف بی آر میں ریٹرن کے طور پر دیئے گئے اثاثوں کی بھی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں جبکہ از کے ساتھ ساتھ تمام فیملی مبران کی بھی اثاثوں کی تفصیلات پیش کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button