پاکستانجرم وسزا

موٹر رجسٹریشن آٹھارٹی ریجن سی لاہور ای ٹی اوز نے ہزاروں شہریوں کو ایجنٹ مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔

( The news International (Tni

لاہور(ارشد محمو د گھمن )ایکسائز اینڈ موٹر رجسٹریشن اتھارٹی ریجن سی میں گاڑیوں کی ٹرانسفر اور سمارٹ کارڈ کے حصول کے لئے آنے والے سائلین سے مبینہ طور پرایجنٹ مافیا نے "عیدی "مہم شروع کردی ،

ایجنٹ مافیا شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے میں مصروف تاہم حکام بالا سب کچھ جانتے ہوئے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موٹررجسٹریشن اتھارٹی کے ایم آر اے 6کے (ای ٹی او) ذوالفقاربٹ نے اپنے ماتحت انسپکٹر زملک اشرف ،شیخ رمضان ،چودھری راشد اورخاتون آمنہ ،ڈیٹا آپریٹر فریاد گجر ،فرحان ، قرة العین (ڈیڈکلرک )کی مبینہ ملی بھگت سے ایجنٹ مافیا نے ڈیرے لگارکھے ہیں

دوردراز علاقوں سے گاڑی ٹرانسفر کے سلسلہ میں آنے والے سائلین کو طرح طرح کے ہیلے بہانے بنا کر گھنٹوں خوار کرنے کے بعد ایجنٹوںکے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتاہے ،جس سے ایجنٹ حضرات مبینہ طورپران سے بارگین کرکے گاڑی ٹرانسفر کے 5ہزار اورسمارٹ کارڈ پروٹوکول جاری کرانے کے لئے10ہزارروپے بٹور لیتے ہیں مگر سمارٹ کارڈ بروقت نہ ملنے کی وجہ سے ہزاروں شہری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں

،شہریوں حسیب ، نعمان ، اکرم شیخ ، حبیب اللہ ،اصغر ، کاشف، عمران ،عاصم وغرہ نے کہا کہ آج کل عید کا زورشور ہے اور ان سے عیدی کے نام پر رقم بٹوری جارہی ہے لیکن وہ اپنی شکایت لے کر کن کے پاس جائیں،انہوںنے مزید کہا کہ جب وہ اپنی شکایات لے کر ای ٹی او ذوالفقاربٹ کے پاس جاتے ہیں تو وہاں وہی ایجنٹ ان کے دفتر کے پاس نظر آتے ہیں ،ان ایجنٹ مافیاکے ساتھ محکمہ کے افسروں کاساز باز ہونے کی وجہ سے وہ کس کو اپنی شکایت درج کراوائیں اسی لئے انہیں بغیر دادرسی ہی دھکے کھانے کے بعد وہاں سے واپس جانا پڑتاہے

،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے کرپٹ افسر اور ایجنٹ مافیا جن سے انہوں نے ساز باز کررکھاہے کے خلاف سخت ایکشن لیں تاکہ دوردراز سے آنے والے سائلین کی مشکلات کاازالہ ہوسکے اور محکمہ میں بیٹھے کرپٹ افسر بھی گرفت میں آسکیں،اس حوالے سے ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن موٹررجسٹریشن ریجن سی ڈائریکٹر رانا قمر الحسن کا کہناہے کہ شہریوں کو درپیش مسائل کو حل کرنا وہ اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں ،اگر کسی شہری کو کسی افسر سے کوئی شکایت ہے تو وہ ان کے دفترآکر بتائے ،ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے اور کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button