اہم خبریںکاروبار

ایف بی آر کے گوشواروں کی تاریخ نہ بڑھانے کا فیصلہ

Editor Arshad mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس لاہور احمد شجاع خان نے کمشنر حمیرا مریم ایڈیشنل کمشنر صاحبزادہ عمر ریاض اور ایس اے ٹو کمشنر ودہولڈنگ ڈاکٹر عمران جاوید غوری پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دے کر بھرپور آگاہی مہم کا آغاز کردیا آج چیف کمشنر احمد شجاع خان نے اپنی ٹیکنکل ٹیم کے ساتھ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائینسز میں باقاعدہ ایک ورکشاپ سے خطاب کیا اور شرکاء سے گوشوراہ جات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور بتایا کہ ہر تنخواہ دار شخص جس کی آمدنی سالانہ چھ لاکھ سے زائد ہو یا وہ تنخواہ کے علاوہ بھی کہیں سے آمدنی حاصل کرتا ہوں ان کو گوشوارہ دینا لازمی ہے یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائینسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر اکرم جاوید نے چیف کمشنر اور ان کی ٹیم کو شکریہ ادا کیا اور اعزازی شیلڈ پیش کی ۔ چیف کمشنر احمد شجاع نے مزید بتایا کہ تمام بڑے سرکاری ادارے وزیرِ اعلی ہاؤس ، گورنر ہاؤس ، آئی جی پولیس ، آئی جی جیل خانہ جات ، پنجاب فوڈ اتھارٹی ، پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ ، مکمہ صحت و تعلیم کے دفاتر چیف سکریٹری پنجاب و دیگر بڑے محکمہ جات میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد اور ٹیکس فسیلٹیشن کاؤنٹر ز کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button