پاکستان

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت شازیہ عطاء مری کی ملاقات

Editor Arshad mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت شازیہ عطاء مری کی ملاقات۔ملاقات میں وزیرِ اعظم کو وزرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگوزیرِ اعظم کی بلوچستان دورے کے دوران مستحق افراد کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شمولیت اور طالبات کی تعلیم کو یقینی بنانے کیلیے وظائف و والدین کو امداد کے اعلان پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیرِ اعظم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سے گزشتہ حکومت کی طرف سے بغیر تحقیق کے نکالے گئے آٹھ لاکھ بیس ہزار لوگوں کیلئے اپیل کے مجوزہ طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ BISP میں سے نکالے گئے افراد کی دوبارہ شمولیت کیلئے اپیل کا طریقہ کار وضع کرنا خوش آئند ہے۔

ایسے مستحق افراد جو بغیر کسی وجہ کے نکالے گئے، انکی شمولیت یقینی بنائی جائے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وزیربے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button