انٹرنیشنل
ترکی کی کرد ٹھکانوں پر بمباری، عراق کی خود مختاری کی تازہ خلاف ورزی
انقرہ(ٹی این آئی)ترکی عراقی خودمختاری کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ گذشتہ روز ترک فوج نے عراق کے شمال میں متعدد دیہاتوں پر بمباری کر کے پڑوسی ملک کی خود مختاری کی تازہ خلاف ورزی کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک طیاروں اور توپ خانے نے دھوک گورنری میں سرحدی علاقے کے قریب کرد دیہاتوں پر بمباری کی۔شمالی عراق میں ترکی کے ذریعہ جون کے وسط سے ہی پی کے کے کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن میں کرد باغیوں کو زبردست مادی اور انسانی نقصان سے دوچار کیا گیا ۔عراق کی دھوک گورنری کے نواحی علاقے زاحو میں ترکی نے 40 کلومیٹر چوڑائی اور 15 کلومیٹر گہرائی والے علاقے میں سرحدوں کی خلاف ورزی کی۔ ترک فوج کی طرف سے اب تک ان علاقوں میں ر 666 توپ خانے کے گولے اور 70 میزائل فائر کیے گئے فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں گورنری میں 6 شہری ہلاک ہو گئے۔