شہر شہر سے

ملک ندیم مسعود برتھ تحصیلدار سمبڑیال کی زیر صدارت گندم خریداری کےسلسلہ میں گندم خریداری مرکز سمبڑیال میں اجلاس منعقد

Editor Arshad mahmood Ghumman

سمبڑیال (ٹی این آئی)اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کی ہدایات کی روشنی میں ملک ندیم مسعود برتھ تحصیلدار سمبڑیال کی زیر صدارت گندم خریداری کےسلسلہ میں گندم خریداری مرکز سمبڑیال میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تحصیل سمبڑیال کے مختلف علاقوں سے گندم کے ڈیلر خضرات اور محکمہ خوراک کے اہلکاران نے شرکت کی۔

تحصیلدار سمبڑیال نے شرکاء اجلاس کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ گندم خریداری کے ٹارگٹ کے بارے میں آگاہ کیا اور ان سے کہا کہ وہ مقرر کردہ ٹارگٹ کو پورا کرنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں بصورت دیگر ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔شرکاء اجلاس نے گندم خریداری کے ٹارگٹ کو پورا کرنے کی بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button