اہم خبریں

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، پی ٹی آئی کےمقامی قائدین کو انٹری نہ مل سکی؟

Chief executive Arshad mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)گوجرانوالہ میں  وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے میڈیکل ٹیچنگ اسپتال کے دورے کے موقع پر  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے مقامی قائدین کو آنےکی اجازت نہیں دی گئی۔پی ٹی آئی قیادت کو سکیورٹی اسٹاف نے اسپتال کے دروازے پر  ہی روک لیا، اسپتال کے دروازے پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور پولیس افسران میں تلخ کلامی ہوئی۔

 

دھکم  پیل، پولیس اور  پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں سابق رکن قومی اسمبلی میاں طارق، چوہدری صدیق مہر، سٹی صدر عزیز لوند  نظر آرہے ہیں۔

 

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے میاں طارق نے کہا کہ پی ٹی آئی گوجرانوالہ کی قیادت سے بدسلوکی شرمناک ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی ہماری شکایت کو نظر انداز  کر دیا، جو کچھ ہوا عمران خان سے ملاقات کر کے اس کی شکایت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button