
اہم خبریں
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کا دوبارہ ضمنی الیکشن کا اعلان ۔
C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman
اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 75ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن کرانے کا حکم جاری کردیاگیا اس حلقہ میں ن لیگ کی امیدوار نے 19 فروری کے ضمنی الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیا تھا۔جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج سماعت کے بعد فصلہ سنا دیا جس پر مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے اس فیصلہ کو پی ٹی آئی حکومت کے خلاف چارج شیٹ قرار دے دیا ۔اس حلقہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی نے حکومت کی میشینری کے طور پر استعمال کیا تھا۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے75 ڈسکہ میں 18 مارچ 2021 کو دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔جبکہ اس حلقہ میں 19 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔