سرگودھا(ٹی این آئی)انسپکٹر جنرل پولیس آف پنجاب نے سرگودھاریجن کے سات ایس ڈی پی اوز سمیت پنجاب کے 68ڈی ایس پی اوز تبدیل کردیئے۔
زرائع کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے سرگودھا ریجن سمیت مختلف اضلاع سے 68 ڈی ایس پیز کو تبدیل کر دیا جن میں سرگودھا ریجن میں ضلع سرگودھا سے دو اے ایس پیز سے اے ایس پی سٹی سرکل احمد شاہ کو تبدیل کر کے سینٹرل پولیس آفس پنجاب اور ان کی جگہ پر محمد شعیب کو اے ایس پی سٹی سرکل سرگو دھا تعینات کردیا گیا۔
اسی طرح سرگودھا کی تحصیل بھلوال سے اے ایس پی بھلوال مس ماہم خان کو تبدیل کر کے سنٹرل پولیس پنجاب اور ان کی جگہ ناصر نواز کو ڈی ایس پی بھلوال تعینات کر دیا گیا۔ریجن کے ضلع میانوالی سے اے ایس پی عیسیٰ خیل سرکل عبدا للطیف کو تبدیل کرکے سنٹرل پولیس پنجاب،ضلع بھکر سے محمد منیر بدر کو ڈی ایس پی صدر سرکل سے تبدیل کر کے ڈی ایس پی مخدوم رشید ملتان،ضلع میانوالی سے عزیز احمدڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر میانوالی کو ڈی ایس پی صدر سرکل بھکر تعینات کردیا گیا ہے۔
