
ارکان پارلیمنٹ کو ہائیکورٹ آنے کا کہا تھا مگر کوئی نہیں آیا، سلمان اکرم راجا
سلمان اکرم کو ابھی تک سیاست نہیں آئی، صدرپی ٹی آئی خیبرپختونخوا
اسلام آباد(ٹی این آئی)رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ گڑگڑا کر ارکان پارلیمنٹ کو ہائیکورٹ آنے کا کہا تھا مگر کوئی نہیں آیا۔ یہ بھی پتہ ہے کہ پانچ اگست کو کون کون نکلا اور کون صرف تنقید کرتا رہا۔ اب لگی لپٹی کے بغیر ہر چیز قوم کے سامنے لاؤں گا۔اسلام آبادہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اہم نکات جمع کروانے ہیں، میں نےگڑگڑا کر ارکان سے التجاکی تھی کہ ہائیکورٹ کے باہر پہنچیں، کیوں نہیں آئے؟ میں سب کے نام سامنے لاؤں گا۔
دوسری جانب صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجاکو ابھی تک سیاست نہیں آئی۔ رات 12 بجے میسج کردیتے ہیں کہ صبح پہنچیں۔ کیا ہمیں خواب آنا ہے کہ بانی کی طبیعت خراب ہے، خدا کے لیے سیاست سیکھ لیں۔ ارکان پارلیمنٹ کا کوئی قصور نہیں۔ بلکہ قصور بلانے والوں کا ہے۔
