اہم خبریںپاکستان

عمران خان سے ملنے دیا جائے، یقین دہانی کراتے ہیں کہ فیملی یا وکلا میں سے کوئی پریس کانفرنس نہیں کریگا: سہیل آفریدی

27 ستمبر کو پاکستان کا نوجوان گھروں سے باہر نکلے گا، تمام صوبوں میں 27 ستمبر کی کال کےلیے تیاری کریں گے۔

اسلام آباد(ٹی این آئی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمیں عمران خان سے ملنے دیا جائے ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ ملاقات کے بعد کوئی پریس کانفرنس نہیں کرےگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے ساتھ ظلم ہورہا ہےتو نوجوان اپنے لیے کیا سوچےگا، نوجوان کو اپنا مستقبل اندھیرے میں نظر آرہاہے، وہ بہت غصے میں ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ 27 ستمبر کو پاکستان کا نوجوان گھروں سے باہر نکلے گا، تمام صوبوں میں 27 ستمبر کی کال کےلیے تیاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت خراب ہے، ہم چاہتےہیں انکا علاج ہو، ہمیں ملاقات کرنے دی جائے ہم بانی کی فیملی اور وکلا گارنٹی دیتے ہیں کہ ملاقات پر پریس کانفرنس نہیں کریں گے تاہم اگر ملاقات نہ کرنے دی تو سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیں گے اور احتجاج ہوگا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ  نہیں چاہتے کہ عمران خان کو کوئی نقصان پہنچے، کسی میں جرات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی نقصان پہنچائے، عمران خان سے ہماری سیاست ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button