اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

ضمنی الیکشن این اے 75ڈسکہ:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب پولیس ماتحت افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ۔

C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 75ڈسکہ میں 19 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوے پنجاب حکومت کے ذمہ دران افسران کے خلاف بھی کارروائی کا حکم جاری کر دیا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو ذاتی حثیت میں 4 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوے  کمشنر گوجرانوالہ اور ریجنل پولیس آفیسر کو تبدیل کرنے کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو احکامات جاری کر دیئے جبکہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد علوی، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آصف خان،ڈی ایس پی ڈسکہ سرکل رمضان کمبوہ اور ڈی ایس پی سمبڑیال ذولفقار ورک کو فوری معطل کر کے ضلع بدر کرنے کے احکامات بھی جاری کیا ہے۔اس بابت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کو عملدرآمد کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ہدایت کے مطابق ان افسران کے خلاف انکوائری کے حوالے سے بعد میں فیصلہ کریں گے۔

اس حلقہ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی اور ن لیگ کی امیدوار سیدہ نوشین ضاہرے شاہ مدمقابل تھے۔الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی امیدوار سیدہ نوشین ضاہرے شاہ کی درخواست پر فیصلہ  دیا ہے۔

جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 75ڈسکہ میں دوبارہ 18مارچ کو ضمنی الیکشن کروانے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button