اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

صوبائی دارالحکومت میں رواں سال کے دوران نقب زنی اورسرقہ عام جیسی وارداتوں میں اضافہ

Chief executive, Arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی)رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران نقب زنی کے 2613، سرقہ عام کے 43 ہزار 130 مقدمات درج ہوئے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق نقب زنی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن سر فہرست رہا، جہاں 815 مقدمات درج ہوئے ۔ صدر ڈویژن نقب زنی کے 583 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا، جہاں 5 ماہ کے دوران 524 مقدمات درج ہوئے ۔

 

سٹی ڈویژن میں نقب زنی کے 267، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 225 اور سول لائنز ڈویژن میں 5 ماہ کے دوران نقب زنی کے 199 مقدمات درج ہوئے ۔ سرقہ عام کی وارداتوں میں صدر ڈویژن سر فہرست رہا، جہاں 9843 مقدمات درج کئے گئے ۔ سٹی ڈویژن سرقہ عام کی 9113 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ۔ کینٹ ڈویژن 8346 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ اسی طرح ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 5 ماہ کے دوران سرقہ عام کے 8016، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 3926، جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 3886 مقدمات درج کئے گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button