لاہور(ٹی این آئی)اینٹی کرپشن راولپنڈی نے سی پی او راولپنڈی کی شکایت پر اے ایس آئی اشفاق کو گرفتارکر لیاملزم نے بطور محرر تھانہ سول لائنز کی پراپرٹیز میں غبن کیا۔جبکہ اینٹی کرپشن رحیم یار خان نے ٹی ایم اے خان پور سے سیکرٹری برہان منیر احمد کو گرفتار کر لیا۔
ملزم اشتہاری مجرم اور کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔اینٹی کرپشن سرگودھا نے ٹریپ ریڈ کر کے ضلعدار محکمہ آبپاشی جاوید اقبال کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو پانچ ہزار رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
علاوہ ازیں سابق تحصیل نائب ناظم آصف جاوید کو جہلم کینٹ سے گرفتار کیا گیاہےملزم نے سرکاری محصولات وصول نہ کرنے اور ڈسپینسری کی دوکانیں غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
اس حوالےسے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ
پنجاب بھر میں بلا امتیاز کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ محمد گوہر نفیس