شوبز

حمزہ علی عباسی کا شوبز میں واپسی کا عندیہ

کراچی (ٹی این آئی)نومبر 2019 میں شوبز سے طویل عرصے تک کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی نے محض ایک سال سے بھی کم عرصے بعد واپسی کا عندیہ دے دیا۔ایک کامیڈی شو میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ اس وقت 2 مختلف شوبز منصوبوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔
میزبان احمد علی بٹ کی جانب سے شوبز چھوڑنے کا سوال پوچھے جانے پر حمزہ علی عباسی نے واضح کیا کہ انہوں نے شوبز کو خیرباد نہیں کہا تھا بلکہ انہوں نے کچھ وقفہ لیا تھا۔حمزہ علی عباسی نے انکشاف کیا کہ وہ اس وقت دو شوبز منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ مذکورہ منصوبے جلد مکمل ہوجائیں اور ان ہی منصوبوں کے ذریعے وہ شوبز میں واپسی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button