
لاہور(ٹی این آئی)ڈی آئی جی (OCU) عمران کشور کی سابق صوبائی وزیر وہاب ریاض ،ایس پی آفتاب احمد پھلروان اور ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف کےہمراہ اہم پریس کانفرنس، آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، مشہور کرکٹر اورسابق صوبائی وزیر وہاب ریاض کےبہنوئی معروف بزنس مین خواجہ شاہ زیب کے گھر ہونے والی ڈکیتی کی بڑی واردات ٹریس، 2خواتین سمیت 5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار ملزمان سے واردات کی رقم برآمد، ملزمان سے نقدی رقم و 2کروڑ 20 لاکھ 48 ہزار روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، ڈائمنڈ جیولری اور ناجائز اسلحہ برآمد، انہوں نے کہا ہے کہ”شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے”