چین بھارت سرحدی تنازعہ‘ حدود کے قواعد میں تبدیلی کے بعد نئی لائن آف ایکچول کنٹرول بننے کا امکان
نئی دہلی (ٹی این آئی ) بھارت چین سرحد پر تعطل کو کم کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد بھارت کے چین کے ساتھ اصل سرحد نئے قواعد و ضوابط کے ساتھ ایک نئی لائن آف کنٹرول(ایل او سی) کے بننے کا امکان ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی میڈیا کی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ بھارت – چین سرحد پر جاری تعطل اور دونوں افواج کے مابین وقفے وقفے سے ہونے والی جھڑپ کے باوجود اس سنگین تنازعے کو حل کرنے میں ناکامی ہی اب تک ہاتھ آئی ہے لیکن اب صورتحال میں اچانک تبدیلی واقع ہوگئی ہے۔ خبروں کے مطابق اب لائن آف ایکچول کنٹرول کو نئے اصول و ضوابط کے ساتھ لائن آف کنٹرول کی نئی حدبندی کا امکان روشن ہوگیا ہے۔لائن آف ایکچول کنٹرول پر بھارت اور پاکستان کے درمیان اصل سرحد قائم ہے اس کے باوجود وہاں پردونوں ممالک کے درمیان 2013 میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد بھی فائرنگ کا تبادلہ جاری رہتا ہے۔باہمی افہام و تفہیم اور معاہدے نے ایل اے سی کو کئی دہائیوں تک کھلے عام جنگ سے محتاط رکھا لیکن پیر کو پینگونگ تسو کے جنوبی ساحل پر ریجانگ لا کے قریب مکھیہ پاری پہاڑ کے آس پاس کے علاقوں میں بندوق اور اسلحہ استعمال نہ کرنے کے معاہدے کو توڑ دیا۔