پاکستان

سلطنت شغلیہ کے منشی اور مشیر اپنے بدزبان بادشاہ کے حکم کی پیروی کررہے ہیں' عظمیٰ بخاری

لاہور( ٹی این آئی) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عوام آٹا،چینی،ادویات اور سبزیوں کی قیمتوں پر احتجاج کررہی ہے اور فیاض چوہان کو مریم نواز کے ٹویٹر اکائونٹ کی فکر پڑی ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی مقبولیت عمران نیازی کے منشیوں اور خانساموں کو ہضم نہیں ہورہی ،پاکستان کی نوجوان نسل مریم نواز کو ٹویٹر پر اپنی پسندیدہ شخصیت سمجھتے ہیں،عمران نیازی نے ٹویٹر پر گالم گلوچ بریگیڈ بھرتی کی ہے جن کو سرکاری خزانے سے تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں۔
انہوںنے کہا کہ عمران نیازی نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سیل کوٹویٹر پر سیاسی مخالف خواتین اورخواتین صحافیوں کو ہدف بنانے کا مشن سونپا ہے ،پی ٹی آئی نے نوجوان نسل کے ذہنوں میں زہر گھولنے کا مشن شروع کیا ہوا ہے ،عمران نیازی نے نوجوانوں کو تعلیم اور شعور دینے کی بجائے انتشار اور نفرت پھیلانے کا درس دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سلطنت شغلیہ کے چھوٹے بڑے تمام منشی اور مشیر بھی اپنے بدزبان بادشاہ کے حکم کی پیروی کررہے ہیں،مسلم لیگ(ن)کا کوئی کارکن خواتین کی تذلیل اور تضحیک کرنے پر یقین نہیں رکھتا،پارٹی قیادت نے کبھی کارکنوں کو اخلاقیات کے دائرہ کار سے باہر نکلنے کا درس نہیں دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button