لاہور (ٹی این آئی)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب محمد گوہر نفیس کی جانب سے ایل ڈی اے سے متعلق تمام شکایات کے لئے ہیڈکوارٹر میں سپیشل ونگ قائم کردیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ آئندہ سے تمام شکایات ہیڈکوارٹرز آفس میں ریفر کی جائیں گی۔تھرڈ پارٹی اور بلیک میلنگ کلچر کو ختم کرنے کے لئے ایل ڈی اے سپیشل ونگ قائم کیا گیا ہے۔عوام کو جلداز جلد ریلیف دینا ترجیہی ہے۔ ایل ڈی اے ، اینٹی کرپشن، اورمیڈیا کا نام استعمال کرنے والے افراد کے گٹھ جوڑ سے ایل ڈی اے کے حوالے سے عوامی شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔ کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ اینٹی کرپشن پر عوامی اعتماد کا تقاضا ہے کہ کرپشن سے متعلق عوامی شکایات پر فورا ایکشن لیا جائے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن کا مزید کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کی بیخ کنی کے لئے ترجیہی بنیادوں پر کام ہو رہا ہے۔