
اسلام آباد(ٹی این آئی)پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کے ساتھ ان کے بیٹے منصور حیات خان اور بھتیجے عمار صدیق کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔