اہم خبریں
وزیراعظم پاکستان عمران خان کا فارن فنڈنگ کیس میں اپوزیشن جماعتوں کو اوپن سماعت کرنےکا چیلنج۔
اسلام آباد (ٹی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اٹھانے پر اپوزیشن کے شکر گزار ہیں، سب کے سامنے آنا چاہیے کہ تحریک انصاف اور اپوزیشن کی فنڈنگ کہاں سے ہوئی؟ اپوزیشن جماعتیں بتائیں انہوں نے پیسہ کہاں سے اکٹھا کیا؟ چیلنج کرتے ہیں سیاسی فنڈ ریزنگ صرف تحریک انصاف نے کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان مدرسوں کے بچوں کو استعمال کرکے این آر او کے لیے بلیک میل کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کی اربوں روپے کی جائیداد کہاں سے آئی؟ فارن فنڈنگ کیس میں پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر کیس سننا چاہیے۔